ہفتے میں 30منٹ کیلئے یہ کام کریں اور پائیں خود میں عجیب و غریب تبدیلی

25  دسمبر‬‮  2016

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرہفتے میں صرف 30منٹ کا وقت کسی پرفضا مقام پرگزارا جائے تو اس سے نہ صرف ذہنی تنا کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرجانے، ہائکنگ کرنے اورکسی پارک میں گزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی سرسبز و شاداب مقام ہو۔ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھ گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں 7فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں 9فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔
ماہرین کی تحقیق میں لوگوں کے پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے، وہاں گزارے گئے وقت اور خود اس مقام کے بارے میں ڈیٹا حاصل کیا گیا یعنی وہاں سبزے کی مقدارکا جائزہ لیا گیا۔ اس میں درمیانے اورشدید درجے کی ڈپریشن اورلوگوں کا بلڈ پریشرنوٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پرفضا مقام پر لوگوں کی جانب سے واک اور دیگر جسمانی ورزش کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں کسی سبزے والی جگہ پر 90منٹ واک کی جائے تو اس سے دماغی سرکٹ میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے منفی خیالات اور ذہنی تنا کم ہوتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…