سینے کی جلن سے نجات کے آسان طریقے

6  دسمبر‬‮  2016

نیویارک(نیوز ڈیسک) کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے اکثر لوگ سینے کی جلن کا شکار رہتے ہیں جس سے نجات حاصل کرنامشکل نہیں اوراس کیلئے چند مفید تجاویز یہ ہیں۔
کم کھائیں
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم لوگ ایک ہی وقت میں ڈھیر سارا کھانا کھا لیتے ہیں جس سے ہمارے معدے پر بوجھ پڑ جاتا ہے اور نتیجہ سینے کی جلن کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ کم کھانا کھائیں اور وقفے وقفے سے کھائیں۔تھوڑی سی بھوک باقی ہو تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں۔
کھانے میں احتیاط کریں
کچھ کھانے مثلاًچاکلیٹ، مکھن، گھی، ٹماٹر، ترش پھل، فرنچ فرائز،سرخ گوشت،مصالحے والے کھانے اور کیفین والے مشروبات ہمارے معدے پر بھاری ہوتے ہیں لہذا ان کھانوں سے اجتناب کریں۔
شراب نوشی سے پرہیز
شراب نوشی ویسے بھی ہمارے مذہب میں حرام ہے اور اسے انتہائی بری چیز قرار دیا گیا ہے۔اس بری عادت کی طرف کبھی بھی مائل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ صحت اور معدے کو تباہ کردیتی ہن۔
وزن میں کمی
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے فوراًکم کریں کیونکہ زائد وزن اور سینے کی جلن میں گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ زائد وزن کی وجہ سے معدے پر بھاری پن ہوتا ہے جس سے سینے کی جلن ہوتی ہے۔
چست کپڑوں سے پرہیز
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چست کپڑے پہننے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے جس سے معدے میں جلن شروع ہوجاتی ہے۔ڈھیلے کپڑے پہنیں اور اس مشکل سے بچیں۔
تکیہ اونچا رکھیں
نیند اور سینے کی جلن کا گہرا تعلق ہے۔اپنا رات کا کھانا سونے سے کم از کم دو گھنٹہ پہلے کھائیں اور ہمیشہ اپنا تکیہ چھ سے آٹھ انچ اونچا رکھ کر سوئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح معدے کو تیزابی کھانوں سے جلد نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز
ہم سب جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی سے پھیپھڑے اور دل کمزور ہوتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ معدے پر بھی بہت برا اثر ڈالتی ہے۔سگریٹ نوشی سے ہمارا تھوک کڑوا ہونے کے ساتھ یہ معدے میں کم جاتا ہے جس سے ہاضمہ میں مشکل پیش آتی ہے اور ہمیں سینے کی جلن شروع ہو جاتی ہے۔آپ اگر سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…