سندھ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ،لاڑکانہ سے تشویشناک خبرآگئی

20  اکتوبر‬‮  2016

لاڑکانہ( این این آئی) لاڑکانہ میں چانڈکا اسپتال کے مزید پانچ مریضوں سمیت نو افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق، رواں سال ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث چانڈکا اسپتال کے تمام شعبوں میں داخل مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دوران اسکریننگ چانڈکا اسپتال کے آنکھوں کے شعبے میں داخل مزید پانچ مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی ہے جس میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ایڈز کے حوالے سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں بھی دوران اسکریننگ چار افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر جاوید شیخ نے بتایا کہ ایچ آئی وی کا پھیلاؤ دیکھنے کے لئے پولیس اہلکاروں، اسکول اور کالیجز سمیت جیلوں کے قیدیوں کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق لاڑکانہ ڈویزن میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد تک جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1392 ہوگئی ہے جو تعداد بڑھنے کے خدشات ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…