ہومیو ادویات کی فوائد ایسے کہ جان لیں تو سب طریقہ علاج چھوڑ کر اسے اپنا لیں

24  مئی‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) ہومیو پیتھک طریقہ علاج سو فیصد نتائج کا حامل ، انتہائی سستا، سائنیٹفک اور مضر اثرات سے پاک ہے، اس کے تحت سر سے لیکر پاؤں تک تمام بیماریوں کا علاج کامیابی سے کیا جا سکتا ہے، ملک کے مسئلہ صحت کے فوری اور مستقل حل کیلئے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اورینٹل سوسائٹی آف ہومیوپیتھس کے زیر انتظام گزشتہ روز رسٹاکس کے سائنسی مطالعہ کے موضوع پر ہمدرد سنٹر لٹن روڈ لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ڈاکٹر محمد محسن ، ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر ساجد قیوم، ڈاکٹر اقبال سرور، ڈاکٹر تصدق حسین، ڈاکٹر محمد ارشد میو، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹرمحمد افضل میو اور ڈاکٹر سعدیہ رفیق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو سائنٹیفک بنیادوں پر سمجھنا ہو گا۔ ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے ہومیو میڈیسن رسٹاکس کے جوڑوں ، ہڈیوں اور پٹھوں کے اثرات اور اسکے شفائی معجزات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کلاسیکل ہومیو پیتھی کو تھورا سا سائنسی ٹچ دیدیا جائے تو یہ طریقہ علاج پوری دنیا میں مقبول ترین طریقہ علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سیمینار کو ڈاکٹر محمد طارق چوہدری اور ڈاکٹر خرم عظیم ڈائریکٹرز فاران فارما کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں ملک بھر سے مایہ ناز ہومیو ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…