جلد کی انفیکشن سمیت متعدد دوسری بیماریوں کوبھگانے والے حیرت انگیز بیج

12  دسمبر‬‮  2015

اسلام آ باد(نیو ز ڈیسک)اجوائن گھریلو طورپر کاشت کی جاتی ہے ،اس جڑی بوٹی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے ، یہ نہ صرف سالن کو ذائقہ دیتی ہے بلکہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل بھی ہے۔ اجوائن کی چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔وٹامن کے
اجوائن سے جسم کو وٹامن ‘کے ‘حاصل ہوتاہے جوکہ ہڈیوں کی نشوونما کیلئے اہم ہے ،اس کے علاوہ وٹامن کے خون کو جمنے نہیں دیتا۔
اینٹی بیکٹریل
اجوائن سے جلد کی انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اجوائن کے استعمال سے سردرد ، نزلہ ، زکام ، گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریاں جلدی ٹھیک ہوجاتی ہیں۔نزلہ زکام میں اگر گرم پانی میں اجوائن کے تیل کے دو قطرے ڈال کر چار سے پانچ روز تک پیا جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔
سوزش دور کرنا
اجوائن درد اور سوزش میں فائدہ پہنچاتاہے۔ اجوائن کا تیل جلد میں جذب ہوکر ہڈیوں اور جوڑوں تک پہنچتا ہے۔ پٹھوں کی سوزش ،کسی کھیل کے دوران لگنے والا زخم اور گٹھیا جیسے مسائل کو دور کرنے کیلئے یہ تیل انتہائی مفید ہے۔
سینے کی جلن
اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں فوری آرام پہنچاتی ہے۔آدھا چھوٹا چمچ اجوائن اور ایک چمچ سبز چائے کی پتی کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ اس کے دن میں دوبار استعمال سے نہ صرف معدے کی تیزابیت دور ہوگی بلکہ موٹا پا یا سوجن بھی کم ہوجائے گی۔
کیڑوں کے کاٹنے سے بچاتاہے
اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو فوراً وہاں اجوائن کا تیل لگالیں۔اس کے علاوہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ اسے پہلے بھی اپنے ہاتھوں اور پاﺅں پر لگاسکتے ہیں۔غرض یہ کہ اجوائن کے استعمال کے لاتعداد فائدے ہیں۔ اس سے آپ کئی اقسام کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ لہٰذا اسے لازمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…