دوپہر کے وقت سونے والوں میں ذیا بیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

1  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اکثر لوگ دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ لازمی خیال کرتے ہیں۔ لیکن شاید وہ اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ ماہرین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت سونے والو ں میں عام افراد کی نسبت ذیابیطیس میں مبتلا ہونے کے خطرات بہت حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت قیلولہ کرنے والوں میںٹائپ 2ذیابیطیس میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔محققین نے ریسرچ کے دوران دن کے وقت غنودگی کا شکار رہنے اور سونے والوں کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ رپورٹ کے مطابق دن کے وقت سونے والوں میں عام لوگوں کی نسبت 56فیصد تک ذیابیطیس کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔علاوہ ازیں اگر دوپہر کے وقت صرف 60منٹ تک سو لیا جائے تو اس سے یہ خطرات 46فیصد تک رہ جاتے ہیں۔تاہم اگر ایک شخص دن میں صرف 40منٹ تک سوئے تو اس میں یہ خطرات ختم ہو جاتے ہیں۔تاہم اس وقت سے ذیادہ سونا صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوپہر کا سونا رات کی نیند میں بھی خلل پیدا کرتا ہے جوانسانی صحت کے لئے مضر ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ رات کے وقت نیند میں خلل دل کی مختلف بیماریوںاورسٹروکس کا بڑی حد تک موجب بنتا ہے۔ لہٰذا صحت کو برقرار رکھنے کیلئے دوپہر کے وقت سونا ترک کر کے رات کے وقت بھرپور نیند آپکی صحت کیلئے ناگزیر ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…