دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے والی غذائیں

30  ستمبر‬‮  2015

 ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گھرمیں استعمال ہونے والی چند غذائیں ایسی ہیں جو دل کو مضبوط بنا کر اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ماہرین طب کاکہنا ہے کہ پتے والی سبزیاں جیسے پالک، میتھی، مولی کے پتے، سلاد وغیرہ انتہائی صحت افزا سبزیاں ہیں جو دل کی بیماریوں اور کینسر میں بے حد مفید ہیں۔ ان سبزیوں میں کم چکنائی، کلوریز اور زیادہ ڈائٹری فائبر موجود ہوتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ یہ سبزیاں اپنے اندر فولک ایسڈ، میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم سے بھی بھری ہوتی ہیں جو دل کے زیادہ تر فنکشنز کو انجام دینے میں مدد کرتی ہیں۔ تحقیق میں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک سبزی کھانے سے 11 فیصد دل کی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جو سب سے صحت مند ترین ناشتہ ہے جس کوکھانے کے بعد آپ خود کو نہ صرف توانا محسوس کریں گے بلکہ یہ دل کے لیے بھی مفید ہے۔ جو میں بیٹا گلوکین موجود ہوتاہے جو حل شدہ فائبر ہوتا ہے جو کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گندم، باجرہ۔ دالیں اور لوبیا نہ صرف صحت مند غذائیں ہیں بلکہ اس میں موجود قدرتی فائبر اور وٹامنز دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ان غذاو¿ں میں وٹامنز ای، آئرن، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو دل کو مضبوط رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سویا بین میں سرخ گوشت کا نعم البدل ہے جس میں انتہائی بڑی مقدار میں فیٹس موجود ہوتے ہیں جو بیڈ کولیسٹرول نے بڑھا کر دل کے لئے خطرناک فیٹس کو تحلیل کردیتا ہے۔ زیتون کا تیل بھی دل کے لئے بہت مفید ہے۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ تیل آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ زیتون کا تیل بیڈ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامنز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اسی لئے یہ خون کو صاف کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا مسلسل استعمال دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کردیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز برین ہیمرج کے خدشے کو بھی کم کرتا ہے۔ سیب بھی دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…