تازہ پھل اور سبزیاں ،یاداشت کو تیز کرنے میں مفید

9  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تازہ پھلوں و سبزیوں کا زیادہ استعمال یاداشت کو تیز کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور مچھلی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال نہ صرف جسم کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ دماغ کو بھی تیز بناتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز سبزیوں، نٹس، مچھلی، پھل اور زیتون کے تیل کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت کو متعدل استعمال دماغ کو تنزلی کا شکار نہیں ہونے دیتا یا یوں کہہ لیں کہ بھولنے کا مرض لاحق نہیں ہوتا۔اس تحقیق میں محققین نے 5 سال تک 40 ممالک میں 27 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا جن کی عمریں 55 سال یا اس سے زائد تھی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں ہم جو خوراک استعمال کرتے ہیں وہ دماغی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں غذا اور دماغی تنزلی کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق کے مطابق سبزیوں، پھلوں اور مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا دماغی افعال میں تنزلی کا خطرہ کم کردیتا ہے جبکہ یاداشت بھی بڑھاپے میں جوانی کی طرح تازہ دم رہتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ صحت بخش غذا کے استعمال سے دماغی کمزوری کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محقق پروفیسر اینڈریو اسمتھ کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذا کو کم عمری سے ہی عادت بنالنینا چاہئے جبکہ دیگر صحت بخش رویے بھی بڑھاپے میں دماغی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…