روغن ناریل کا تیل جس کے بے شمار فوائد

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ناریل کے تیل یا روغن ناریل کا استعمال بے حد تیزی سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے استعمال میں تیزی کی وجہ ماہرین کا اسے کھانے پکانے کیلئے مفید قرار دینا ہے تاہم اس کے فوائد اسی قدر محدود نہیں کہ اسے سر پر لگا لیا جائے یا سالن پکانے میں استعمال کیا جائے۔ درحقیقت اس کے سینکڑوں فوائد ہیں جن میں سے کچھ اہم ترین یوں ہیں:کیمیکل فری آئی میک اپ ریمور کیلئے روغن ناریل میں روئی بھگو کے آنکھوں پر پھیریں۔جسم کے بہترین سکرب بنانے کیلئے اسے دانے دار چینی میں ملا کے استعمال کریں۔ہونٹوں کیلئے بہترین بام بنانی ہے تو روغن ناریل میں اصلی موم، شہد اور وٹامن ای کے کیپسول ملائیں۔غسل کے پانی میں چند قطرے روغن ناریل ملائیں اور جلد نرم بنائیں۔سورج کی حدت سے ہونے والے زخم ، ٹیٹوز اور ریشزکے زخموں کے بھرنے کیلئے اس کا استعمال تیز رفتاری سے بحالی کا سبب بنتا ہے۔روغن ناریل کی پیٹ پر مالش سے سٹریچ مارکس نہیں پڑتے۔اگر جلد خشک ہے تو اس میں نمک ملا کے رگڑیں، اور پھر موزے پہن لیں۔صبح پاو¿ں دھو لیں۔ ہیئر ڈائی لگانے سے قبل کان، ماتھے اور دیگر حصوں جہاں پر ڈائی لگنے کا خطرہ ہو، وہاں لگائیں۔کمزور دو مونہے بالوں کیلئے روغن ناریل میں ایواکیڈو ملا کے ہئیر ماسک تیار کریں۔اگر آپ کے بال بلونڈ ہیں توایسے میں سوئمنگ پول میں موجود کلورین کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے سر پرروغن ناریل کی مالش کریں۔اس میں ایس پی ایف پروٹیکشن بہت کم ہوتی ہے، اس لئے یہ قدرتی طور پر جلد کی رنگت گہری کرنے والے لوشن کا کام کرتا ہے۔سیلولائٹ کے ظاہر ہونے کو کم کرنے کیلئے کافی کے بیچ کے ہمراہ پیس لیں اور ٹانگوں پر مالش کریں

مزید پڑھئے:دس چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں،تحقیق

۔داڑھی کے بال کے نیچے موجود جلد کی نگہداشت کیلئے اس کی مالش کریں۔ٹانگوں پر ابھرنے والی باریک نسوں کو چھپانے کیلئے بھی روغن ناریل کی مالش کی جاسکتی ہے۔چہرے سے مردہ جلد اتارنے کیلئے بیکنگ سوڈا میں ناریل کا تیل ملا کے رگڑیں۔آنکھوں کے گرد ابھرنے والی چھوٹی چھوٹی لکیروں پر اس کی مالش سے یہ لکیریں کم کی جاسکتی ہیں۔کچھ افراد کے خیال میں جلد پر ابھرنے والے گوشت کے ٹکڑوں کو بھی روغن ناریل کا استعمال مفید پایا گیا ہے۔اسے سیلڈ ڈریسنگ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔بیکنگ شیٹس پر اگر روغن ناریل استعمال کیا جائے تو بیک شدہ اشیا میں منفرد خوشبو بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔اسے سوپ میں ملانے سے صحت مند چکنائی حاصل کی جاسکتی ہے۔پاپ کارن بنانے میں بھی اسے شامل کرنے سے ایک منفرد ذائقہ بھی پیدا کیا جاسکتا ہے۔پینٹ بٹر کپس اور چاکلیٹس میں بھی اس کی معمولی مقدار شامل کی جاسکتی ہے۔ناریل کے تیل کی خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ بلند درجہ حرارت کو آسانی سے سہہ جاتا ہے، اس لئے اس میں ڈیپ فرائنگ بھی بچت کا باعث ہوسکتی ہے۔مایونیز بنانے کیلئے اس میں انڈے کی زردی ،سرکہ، مسٹرڈ پوڈر اور نمک کالی مرچ ملائیں اور بلینڈ کرلیں۔ یہ روغن ناریل کے صرف چند فوائد ہیں، درحقیقت انہیں یکجا کرنا بے حد مشکل ہے کیونکہ اس کے فوائد عام انسان کی سوچ سے کہیں بڑھ کے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…