موسمی نزلہ اور بخار کا حل ‘دہی’ہے ،سائنسدان

6  مئی‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے موسمی نزلہ اوربخارکاحل نکال لیا،سائنسدانوں کے مطابق اگر آپ موسم گرما میں نزلہ زکام و بخار کا شکار رہتے ہیں تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں وہ ان تکلیف دہ امراض کی شدت کم کرنے یا ان سے بچاﺅ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔وینڈیربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق کے مطابق دہی میں پائے جانے والے انسان دوست بیکٹریا نزلہ بخار کی شکایت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران جب ماضی کی 17 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ یہ انسان دوست پرو بائیوٹیکس نامی بیکٹریا کسی عام دوا کے مقابلے میں زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔عام طور پر یہ نزلہ بخار کسی الرجی خاص طور پر پولن پاڈر کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں ناک، آنکھیں اور گلا وغیرہ سوج جاتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے تاہم دہی کے استعمال سے مرض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نزلہ بخار میں دہی کے استعمال سے کوئی خاص مضر اثرات بھی صحت پر مرتب نہیں ہوتے۔محققین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا ممکنہ طور پر خوف کے سفید خلیات پر اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جسمانی دفاعی نظام کے اہم ہوتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…