سگریٹ میں نیل پالش ریموور سے لیکر چوہے مارنے کا زہر تک نہ جانے کتنے خطرناک کیمیکلز شامل

12  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سگریٹ نوشی صحت کیلئے خطرناک اور متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے مگر ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک سگریٹ اتنے خطرناک چیزوں سے بھرا ہوتا ہے جسے کوئی بھی ‘ہوش کی حالت’ میں منہ لگانا پسند ہی نہیں کرسکتا۔اسموک فری فارسیٹھ نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سگریٹ میں نیل پالش ریموور سے لیکر چوہے مارنے کا زہر تک نہ جانے کتنے خطرناک کیمیکلز شامل ہیں۔اس امریکی ویب سائٹ کے مطابق سگریٹ 4 ہزار سے زائد کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے جن میں سے اکثر اس زہریلے فضلے سے ملتے جلتے ہیں جنہیں مشکل سے ہی تلف کیا جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ایسٹون جو نیل پالش ریموور میں استعمال ہوتا ہے، ٹوائلٹ صاف کرنے والا ایمونیا، سنکھیا یا آرسینک زہر، پینٹ، میتھین گیس،

مزید پڑھئے:شاندار خوبصورت اور مہنگے ہیڈ فونزآ پ کو خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں

کاربن مونو آکسائیڈ مومی کیمیکل سیٹرک ایسڈ، نکوٹین اور دیگر قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ سنکھیا زہر چوہے مارنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ ایک زہریلی گیس ہے جو کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔اس کے علاوہ سیگریٹ میں فور ملاڈی ہائیڈ بھی موجود ہوتا ہے جو مردہ جانوروں کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا کیمیکل ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…