نیند کی کمی بن جاتی ہے موٹاپے کا سبب

14  فروری‬‮  2015

نیویارک کیا آپ اپنے بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہے ؟ تو اس کا ملزم آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات کی خراب نیند بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کا رجحان بڑھا دیتی ہے اور وہ زیادہ مقدار میں خوراک جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی یا ناقص معیار لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک جسم کا حصہ بنانے کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔ اس سے پہلے ماضی میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…