ہفتے میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ورزش صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، تحقیق

11  فروری‬‮  2015

ورزش اور کھیل کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ماہرین کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ورزش فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی سے منسلک ماہرین نے 12 سال تک 5 ہزار سے زائد لوگوں پر تحقیق کی، جن میں ایک ایک ہزار 90 افراد باقاعدہ جوگنگ کرتے تھے جب کہ 3 ہزار 950 افراد نا تو جوگنگ کرتے تھے اور نہ ہی کسی جسمانی کھیل میں حصہ لیتے تھے۔ اس مطالعے کے آغاز پر تحقیق میں شامل یہ تمام افراد صحت مند تھے، سائنسدانوں نے 12 سال تک ان کی صحت کی صورت حال کا مشاہدہ کیا۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ جوگنگ کرنے والے لوگوں میں شرح اموات جوگنگ نہ کرنے والے افراد کے مساوی ہی تھی۔ اس کے برعکس وہ افراد جو ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے یا اس سے کم وقت کے لیے جوگنگ کرتے تھے، ان کی شرح اموات سب سے کم رہی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…