سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے بھی اچھی خبر

7  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالرکی کمی سے1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک

تولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45623.72پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 45600،45500اور 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54 پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس86.57پوائنٹس کے اضافے

سے19008.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.85پوائنٹس کے اضافے سے31652.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 222میں کمی اور17میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے

شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب43ارب82کروڑ99لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت40روپے کے اضافے سے577روپے اورپریمیم ٹیکس 19.12روپے کے اضافے سے274.12روپے ہوگئی جب کہ اٹلس ہنڈا20روپے کی کمی سے500روپے اورجیلٹ پاک16.81روپے کی کمی سے410.05روپے ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…