سونا مزید مہنگا ہو گیا

6  جنوری‬‮  2021

کراچی (آن لائن)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7ڈالرز کا اضافہ رہا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1955ڈالرز کی سطح پر رہی۔گزشتہ روز بدھ کو عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے اضافے سے 1لاکھ16ہزار600اور دس گرام سونے کی قیمت515روپے اضافے سے

99ہزار 966روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس502.99 پوائنٹس کے اضافے سے45153.42 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، ملکی معاشی اعشاریوں کے حوالے سے زبردست خبروں کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، انڈیکس تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ 55.63 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 94 ارب 97 کروڑ 97 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت14.10 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 45194 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 502.99 پوائنٹس کے اضافے سے 45153.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 212.97 پوائنٹس کے

اضافے سے18921.67 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 364.42 پوائنٹس کے اضافے سے31630.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 168میں کمی اور17میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 81 کھرب 48 ارب 85 کروڑ 2 لاکھ روپے

سے بڑھ کر 82 کھرب 43 ارب 82 کروڑ 99 لاکھ روپے ہوگئی۔ حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 99.98 روپے کے اضافے سے1699.98روپے اور رفحان میظ 51 روپے کے اضافے سے9850 روپے ہوگئی جب کہ ٹنڈیالوالہ شوگر 13.52 روپے کی کمی سے 166.86 روپے اورشیزان انٹر 12روپے کی کمی سے 336 روپے ہو گئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…