بھارت میں ٹرین نے سکول بس کچل ڈالی،6 بچے ہلاک

4  دسمبر‬‮  2014

لکھنو۔۔۔۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے 6 بچے ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ماؤ میں اسکول کی بس نے عین اس وقت ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی جب اعظم گڑھ سے ونارسی جانے والی ٹرین وہاں سے گزرنے والی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور کے علاوہ 25 بچے سوار تھے جن میں سے 6 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 16 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2013 میں ان حادثات کے نتیجے میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…