عامر خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

14  اگست‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)نئی دہلی کے ایک وکیل نے عامر خان، پیراماؤنٹ پکچرز اور دیگر افراد کے بھارتی آرمی اور ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے حوالے سے خلاف درخواست جمع کروادی۔ایڈووکیٹ ونیت جندال نامی اس شخص نے نئی دہلی پولیس کو جمع کروائی گئی

اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ فلم “لال سنگھ چڈھا” میں قابلِ اعتراض مواد موجود ہے۔انہوں نے پولیس کمشنر سے استدعا کی ہے کہ عامر خان، فلم ڈائریکٹر ادویت چندن اور پروڈکشن ہاؤس پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف تعزیراتِ ہند کے سیکشن 153، 153A، 298 اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔اپنی درخواست میں اس شخص نے موقف اپنایا کہ فلم لال سنگھ چڈھا میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دماغی معذور شخص کو بھارتی فوج میں شمولیت کی اجازت دی گئی۔اس میں کہا گیا کہ سب جانتے ہیں کہ فوج میں سخت تربیت یافتہ لوگوں کو ہی شامل کیا جاتا ہے اور محاذ پر تعینات کیا جاتا ہے، تاہم فلم بنانے والوں نے جان بوجھ کر یہ صورتحال دکھائی تاکہ آرمی کو بدنام کرکے اس کا مورال گرایا جاسکے۔اس ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مذہبی گفتگو سے متعلق فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے تحریر کیا کہ چڈھا (عامر خان) سین میں یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ میری والدہ کہتی ہیں یہ پوجا پاٹ ملیریا ہے، یہ فسادات کا باعث بنتا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ اس فلم میں جس طرح کے مناظر دکھائے گئے ہیں فلم ناصرف جذبات کو بھڑکا رہے ہیں بلکہ ہندو مذہب کے پیروکاروں میں مشتعل جذبات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…