جسمانی تبدیلیوں پر خواتین خون کے ٹیسٹ کروالیا کریں، نادیہ حسین

3  اگست‬‮  2022

کراچی (این این آئی)ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے۔نادیہ حسین نے 2 اگست کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنا وزن بڑھتا ہوا محسوس کیا اور خاص طور پر ان کی کمر کے ارد گرد چربی جمع ہونا شروع ہوئی۔

میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہو رہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں، جس پر انہوں نے معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔نادیہ حسین کے مطابق انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے، جن سے معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ان وٹامنز کی کمی کے باعث انسانی جسم کا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے، جس سے وزن میں اضافے کے علاوہ تھکاوٹ، چڑچڑے پن اور ڈپریشن جیسی علامات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انسان کا دل کسی کام نہیں لگتا۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق انہوں نے وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔نادیہ حسین کا کہنا تھا وہ باقائدہ سے وٹامنز بڑھانے والی سپلیمنٹس استعمال کرتی آ رہی تھیں مگر کچھ عرصے سے انہیں استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ان میں آئرن اور وٹامنز کی کمی ہوگئی اور ان کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہوئے۔ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ خون کے چند ٹیسٹس سے جگر، معدہ، گردوں اور دیگر اندرونی اعضا کی صحت یا خرابی سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے جب کہ کچھ ہی ٹیسٹس سے دوسری طبی مسائل کی نشاندہی بھی ہو جاتی ہے اور کوئی بڑا مسئلہ بننے سے قبل ہی معاملہ حل ہوجاتا ہے۔

نادیہ حسین نے خواتین مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ خون کے چند ٹیسٹس کروانے کے بعد اپنی صحت کا خیال رکھیں۔میک اپ آرٹسٹ و ماڈل کی مذکورہ ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدہ مند معلومات قرار دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…