اداکارہ میرا کو بھی کراچی کی ’’نلی بریانی‘‘ بھاگئی

20  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چٹ پٹی ’نلی بریانی ‘کی تعریفیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی آئے دن اپنے انگریزی بولنے کے انداز یا پھر شادیوں کے معاملے کی وجہ سے

سْرخیوں کا حصہ بنی ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کے سوشل میڈیا پر چرچے کی وجہ کچھ اور ہے۔اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں ’نلی بریانی‘ کھاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ ہوٹل کے مالک کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھا رہی ہیں، یہ بریانی کھانے کے لئے میرا نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مشہور غوثیہ نلی بریانی کا رْخ کیا جس کے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی خوب چرچے ہیں۔اداکارہ بریانی کی خوب تعرفیں کرتی نظر آئیں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے اپنی زندگی میں اتنی مزیدار بَریانی نہیں کھائی، مزہ آگیا، بہت اچھی ہے‘‘۔اس موقع پر ہوٹل میں موجود شہریوں نے میرا جی کو دیکھ کرخوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور انکے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ تاہم اس مرتبہ تو اداکارہ نے انگریزی کے بجائے اْردو کی بھی ٹانگ مروڑ دی بریانی کا تلفظ درست ادا نہ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین نے میرا جی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور درست ادائیگی سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔میرا جی کے بِریانی کو’’ بَریانی ‘‘کہنے پرسوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ’’میرا جی انگریزی کی تو ٹانگیں توڑتی تھیں اب اردو کو بھی نہ بخشا‘‘۔ البتہ کئی صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند بھی کیا گیا اور انہوں نے بھی کراچی کی نلی بریانی کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…