عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

13  ستمبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی

پاکستانی اداکارہ ہیں۔ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب وہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘ میں گیتی پرنسز نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ڈرامے کے حوالے سے مختلف پوسٹس کرتے ہوئے وہ انسٹاگرام پر کافی فعال بھی رہی ہیں۔اس سے قبل رواں برس مئی میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر 90 لاکھ ہوگئی تھی اور اس وقت رمضان المبارک میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ کو اب کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے اختتام پر عائزہ خان انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بنی تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی تھی۔عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان 74 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں لیکن دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی تھیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…