پرینتی فلمی سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حد سے گزر گئیں

11  جون‬‮  2021

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا فلمی سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حد سے گزر گئیں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم‘ ’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ کے ایک سین کیلئے وہ دو روز تک نہیں نہائی تھیں۔پرینتی چوپڑا نے کہا کہ فلم کے ایک مخصوص سین کیلئے ڈائریکٹر نے پہاڑ پر ایک

جھونپڑی کا انتخاب کیا تھا، جھونپڑی میں ہر طرف مٹی تھی، ایک دن کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد جب میں گھر پہنچی تو میرے پورے جسم پر مٹی ہی مٹی تھی، یہاں تک کہ مٹی سے میرے بال بھی سفید ہوگئے تھے تاہم میں بغیر نہائے ہی سو گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ایسے سینز کیلئے میک اپ کے ذریعے چہرے کو گندہ دکھایا جاتا ہے لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی، مداح سین میں حقیقت محسوس کر سکیں اس لیے میں دو روز تک نہیں نہائی۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کے لیے یہی کافی ہے وہ ایک اداکارہ ہیں، اور وہ کسی دوسرے کی نقالی نہیں کرنا چاہتیں، یا خود کو اس کی طرح بناکر پیش نہیں کرنا چاہتیں۔حالیہ دنوں میں پرینیتی چوپڑا نے فلم ثانیہ، دی گرل آن دی ٹرین اور سندیپ اور پنکی فرار کے لیے تین بالکل مختلف کردار ادا کیے اور کافی داد وصول کی، یہ فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہوئیں۔اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر سر نہ اٹھاتی تو پرینیتی چوپڑا اپنی اگلی فلم کی تیاری شروع کردیتیں۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے ماضی کے تجربات نے انھیں بطور اداکارہ یہ سبق سکھایا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے پر کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جوکہ مکمل نہ ہو۔فلمی کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سیانکا کہنا تھا کہ میں بذات خود کردار

بننے پر کام شروع کرتی ہوں، ماضی میں کبھی بھی نامکمل چیزوں پر کام نہیں کیا۔میں اسی وقت کام کرتی ہوں جب اس میں کوئی تعلق دیکھتی ہوں، انھوں نے کہا کہ آج بھی کوئی چھوٹا سا بھی کام ہو تو میں چاہتی ہوں کہ اس میں مکمل اپنی موجودگی پیش کروں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…