’’موجودہ حکومت سے زیادہ مزاحیہ حکومت آج تک نہیں دیکھی‘‘

12  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اداکارہ عفت عمر نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس حکومت سے زیادہ مزاحیہ حکومت میں نے آج تک نہیں دیکھی۔وائس آف امریکا کو دیئے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میرے نزدیک اس حکومت سے زیادہ مزاحیہ حکومت انہوں نے آج تک نہیں دیکھی، میں کسی زمانے میں خود عمران خان صاحب کے چاہنے والوں میں شامل تھی

لیکن ان کی حکومت نے مجھے بھی بہت ناامید کیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصلی جمہوریت ابھی تک نہیں آئی اور جب تک جمہوریت نہیں آئے گی ہمارا ملک صحیح طریقے سے نہیں چل سکتا۔ ان کے مطابق انہیں پہلے سیاست میں اتنی دلچسپی نہیں ہوتی تھی مگر اب سیاست میں دلچسپی وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کیونکہ میرا ماننا ہے آپ جتنے اونچے عہدے پر ہوتے ہو آپ کو تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔کہیں نہ کہیں تو پریشر برداشت کرنا پڑتا ہے، بہت سے لوگوں نے ڈرانے کی کوشش کی مگر اتنے پریشر کا سامنا تو کرنا پڑا۔عفت عمر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ معاشرے میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں اگر آپ کوئی منفی کردار ادا کرتے ہیں تو آپ کو کسی کو بھی کوئی صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سنسر کے بارے میں پوچھنے پر اداکارہ نے کہا میں سنسر کے خلاف ہوں آپ عمر کی حد مقرر کر کے پروگرام کو نشر کر سکتے ہیں مگر آج کل کے زمانے میں سنسر نہیں کیا جاسکتا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…