اداکار سمیع خان بھی کروناکا شکار ہوگئے

14  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔سمیع خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکار نے گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی جس میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا۔ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم

سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 135 افراد کورونا سے انتقال کر گئے،اموات کی یہ تعداد جون 2020 کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہے،4681نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 76 ہزار 757 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار 840 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 530 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 571 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 141 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 45 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 732 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 67 ہزار 491 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 619 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 499 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 219 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 837 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 410 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 140 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…