چرچل کی پینٹنگ نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دئیےکتنے میں فروخت ہوئی ، جان کر ہوش اڑ جائے گا

3  مارچ‬‮  2021

لندن (آن لائن) سابق برطانوی وزیر اعظم چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ  نیلامی کے  ریکارڈ توڑ  تے ہوے   80 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے سابق برطانوی وزیر اعظم کی بنائی ہوئی پینٹنگ ایک ارب 80 کروڑ روپے میں

نیلام کر دی۔ہالی وڈ اداکارہ کو یہ پینٹنگ ان کے سابق خاوند اداکار بریڈپٹ نے 2011 میں تحفہ دی تھی۔ ٹاور آف قطبیہ مسجد نامی پینٹنگ میں مراکش میں غروب آفتاب کے لمبے سائے اور پْرجوش اشعار پیش کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ پینٹنگ چرچل نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سابق امریکی صدر روز ویلٹ کے لیے بنائی تھی۔پینٹنگ میں نظر آنے والی تصویر مراکش میں بارہویں صدی میں تعمیر کی جانے والی ایک مسجد کی ہے جس کے عقب میں پہاڑ ہیں اور پینٹنگ میں غروب آفتاب کا منظر دکھایا گیا ہے۔یہ وہ واحد پینٹنگ ہے جسے برطانوی وزیر اعظم 1939 سے 1945 کے دوران ہونے والی دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں بنایا گیا تھا۔چرچل نے اسے جنوری 1943 می کاسابلانکا کانفرنس کے بعد مکمل کیا تھا۔ چرچل نے اس کانفرنس کے بعد اپنی پینٹنگ امریکی صدر روزویلٹ کو یادگار کے طور پر تحفے میں دی تھی۔روزویلٹ کی 1945 میں وفات کے بعد اس پینٹنگ کو ان کے بیٹے نے فروخت کر دیا تھا اور اگلے 65 برسوں تک یہ مختلف افراد کی ملکیت رہنے کے بعد 2011 میں ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور ان کے شوہر بریڈپٹ نے اسے خرید لیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…