سلمان خان کی ننھی بھانجی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل

24  جنوری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی اپنی بھانجی ’آیت‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سلمان خان کی بہن ارپتہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ماموں اور بھانجی کی وڈیو شیئر کی جس میں اداکار نے اپنی ایک سال کی بھانجی آیت کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ سلمان خان پرفضا اور خوبصورت مقام پر سکھ

انداز میں پگڑی پہنے بھانجی کو گود میں لئے ان سے باتیں اور رقص کررہے ہیں۔وڈیو میں سلمان خان کی ہی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا گیت ’تو جو ملا‘ چل رہا ہے۔اداکار کی ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی سنوکر کھیلتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنیوالی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کیلئے انہوں نے بال بھی بڑھا لئے ہیں۔شاہ رخ تقریباً 2 سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنوکر کھیلتے ہوئے تصویر پوسٹ کی ہے۔اس تصویر میں ’پنک بال‘ بھی نظر آرہی ہے اور اس پر شاہ رخ نے لکھا کہ ’جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی‘۔اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے اور دو گھنٹوں میں ہی 13 لاکھ سے زائد بار لائیک کی جا چکی ہے۔  سلمان خان کی اپنی بھانجی ’آیت‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سلمان خان کی بہن ارپتہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ماموں اور بھانجی کی وڈیو شیئر کی جس میں اداکار نے اپنی ایک سال کی بھانجی آیت کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…