حریم شاہ اچانک میرے کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر بھاگ گئی، تھپڑ مارے جانے کے معاملے پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حریم شاہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آفیشل پیج سے ویڈیو وائرل ہے جس میں حریم شاہ اچانک آتی ہیں اور بیڈ پر بیٹھے ہوئے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیتی ہیں، اس پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ حریم شاہ نے تھپڑ کیوں مارا، مفتی

عبدالقوی نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں موجود تھا کہ اس موقع پر دو خواتین کمرے میں آئیں ان میں سے ایک خاتون حریم شاہ تھی جسے میں پہچانتا ہوں اور دوسری لڑکی کو میں نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ تھپڑ مارنے کے بعد اپنی دوست کے ساتھ بھاگ گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہوں نے ویڈیو بنائی ہے اور اس کے وائرل کرنے کا مقصد کیا ہے۔ دوسری جانب حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون وہ ہی ہیں۔ اس ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے ایک کمرے میں ہیں اور اپنا موبائل استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں سرخ کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون آتی ہے اور مفتی عبدالقوی کو اچانک تھپڑ مار کر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اچانک تھپڑ کھانے پر مفتی عبدالقوی حیرت زدہ اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہ جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی

کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…