حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مفتی عبدالقوی اکثر سکینڈل کی زد میں آتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو عدیل راجہ نامی صارف نے شیئر کی ہے، جس کی شہ سرخی انہوں نے دی ہے کہ مفتی قوی ایک خاتون سے تھپڑ

کھاتے ہوئے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے ایک کمرے میں ہیں اور اپنا موبائل استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں سرخ کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون آتی ہے اور مفتی عبدالقوی کو اچانک تھپڑ مار کر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اچانک تھپڑ کھانے پر مفتی عبدالقوی حیرت زدہ اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا قد اورجسامت بالکل حریم شاہ جیسی ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ خاتون حریم شاہ ہی ہیں یا پھر کوئی اور۔ تھپڑ مارنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ جیسے ایسا عمل کرنے سے شہرت حاصل ہو گی۔ باقاعدہ یہ تھپڑ ایک منصوبہ بندی کے تحت لگتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مارا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہ جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک

میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے حریم شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تھپڑ مارنے والی حریم شاہ ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…