سجل علی جمائما کی فلم کا حصہ بن گئیں ، وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے تصدیق کر دی

15  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی برطانیہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پہنچ گئیں۔پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ سجل برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں

انٹری دینے کو تیار ہیں۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سجل علی اور شبانہ اعظمی لکھ کر اسٹار والی ایموجی کا اضافہ کیا۔دوسری جانب برطانوی صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو کے ذریعے اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔بڑی بہن کے نقشِ قدم پر چلنے والی ٹک ٹاک ماڈل علیشبا انجم بھی اپنی اداکاری کا آغاز گلوکار و کمپوزر سرمد قدیر کی میوزک ویڈیو کے ذریعے کرنے جارہی ہیں۔معروف گلوکار و کمپوزر سرمد قدیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2021 کی اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔سرمد قدیر کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں اْن کے ہمراہ جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکار نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’رواں ماہ 22 جنوری کو اْن کا نیا گانا ’عشق‘ ریلیز

ہونے جا رہا ہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’یہ اْن کی 2021 کی پہلی میوزک ویڈیو ہے جبکہ علیشبا انجم اس ویڈیو کے تحت اپنی اداکاری کا ڈیبیو کررہی ہیں۔‘سرمد قدیر نے بتایا کہ ’اس گانے کا نام ’عشق‘ ہے، جسے اْنہوں نے خود پروڈیوس، تحریر اور کمپوز کیا ہے۔‘گلوکار نے مزید کہا کہ ’اس سے قبل جنت مرزا نے اْن کے گانے ’شاعر‘ سے اپنا ڈیبیو کیا تھا جسے پاکستان سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت ملی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…