کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے اداکار عبد الرحمٰن غازی کے بیان نےبھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا

8  جنوری‬‮  2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میںکے اہم کردار اداکار عبدالرحمان (جلال آل) کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے انسٹا گرام پر لکھا کہ جمعہ مبارک، زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک۔عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،

اسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ دل دل پاکستان، جان جان پاکستان، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ زندہ بادہ، انشاء اللہ، الحمد للہ۔دوسری جانب اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلال نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں، اُنہوں نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام علیکم پاکستان۔‘جلال نے لکھا کہ ’اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔‘تُرک اداکارنے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد، پاکستان‘ لکھا اور اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دوآن ایلپ کے بعد اس سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…