رابی پیرزادہ نے رکشہ چلادیا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

6  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی) شوبزکو خیر باد کہنے کے بعد فلاحی سر گرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ کی سماجی تنظیم رابی فائونڈیشن کے تحت مستحق لوگوں کو روزگار کے حصول میں معاونت کیلئے رکشے فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ۔ رابی پیرزادہ نے اپنی تنظیم کی جانب سے مستحق شخص کو دئیے جانے والے رکشے کوخود بھی چلایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد کرنے کے لئے جائے نمازکی تیاری بھی شروع کر دی ہے اور انہیں بیرون ممالک سے آرڈر بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔دوسری جانب شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا تیسرا پارہ بھی لکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ شوبز ان دنوں اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے قران مجید کا تیسرا پارہ مکمل کر لیا ہے اوروہ اپنے ہاتھ سےپورا قرآن مجید لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خدا کی ذات کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے مجھے اس عظیم کام کیلئے منتخب کیا ۔شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا کو چھوڑ کر خدا کے راستے پر چل پڑنا بڑی سعادت ہے اور میں ہدایت ملنے پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے راستے میں بے شمارغلطیاں ہوئیں لیکن اب خدا کی راہ پر چل کر جو دلی سکون ملا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غریبوں کی مدد کیلئے بھی کام شروع کر رکھا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ وہ مجھے جو کچھ عنایت کرتا ہے وہ میں غریبوں میں تقسیم کر دیتی ہیں اور میری صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی میرے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے قرآن مجید لکھنے میںمیری معاونت اور رہنمائی کی میں ان سب کی دلی طور پر مشکور ہوں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…