ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘ میں ’’ابن العربی‘‘ کاکردارادا کرنیوالےترک اداکارنے پاکستانی اداکار فیروز خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

4  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک ڈرمہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے امریکی نژاد ترک اداکار عثمان سویقوت نے پاکستانی اداکارہ فیروز خان کام کرنے کی خواہش کر دی ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف صوفی بزرگ ابن العربی کا

مشہور قول ’’ تنہائی بہادری کے راستے میں ایک ناگزی دوست ہے ‘‘شیئر کیا گیا۔نپاکستانی اداکار کی اس پوسٹ کے بعد امریکی نژاد ترکش اداکار عثمان سویقوت نے فیروز خان کی انسٹاگرام پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام لکھا۔ترکش اداکار عثمان سویقوت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار نے عظیم بزرگ ابن العربی کے اقوال شیئر کرنے پر فیروز خان کا شکریہ اداکیا۔ترکش اداکار کا کہنا تھا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کر لی ہے، مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے طریقے ہیں‘‘۔عثمان سویقوت نے مزید لکھا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کیا میں آپ کے لیے کچھ کر سکتا ہوں یا اگر آپ کچھ پروجیکٹس پر میرے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں۔ واضح رہے کہ اسلام کی خاطر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے مقبول اداکار فیروز خان شوبز میں واپسی کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔اداکار انڈسٹری میں اپنی واپسی کی وجہ اپنے شیخ حضرت سلطان محمد علی حق باہو کو قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت سلطان محمد علی صاحب نے مجھے شوبز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…