فلم ”دی لیڈی آف ہیون“ کو قرآن مجید کی قطعیت، رسول اکرم ﷺ کی عظمت اور دین اسلام کی صداقت پر حملہ قرار دیدیا گیا

3  جنوری‬‮  2021

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یوکے سے ریلیز کی جانے والی فلم ”دی لیڈی آف ہیون“ کے بارے میں ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے متنازعہ فلم ”دی لیڈی آف ہیون“ قرآن مجید کی قطعیت، رسول اکرم ﷺ کی عظمت اور دین اسلام کی صداقت پر ایسا حملہ ہے کہ جس کے

نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اس فلم میں حضرت محمد مصطفی ﷺ اور حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف منسوب آوازیں سنائی گئی ہیں جو کہ توہین رسالت ﷺ اور توہین سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہے۔ من گھڑت باتوں سے خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم و دیگر اصحاب رسول ﷺ کے مقدس کردار کو معاذ اللہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس گستاخانہ فلم کے پیچھے مغربی اسلام دشمن قوتیں ہیں اور یہ گستاخانہ خاکوں کے مذموم سلسلہ کی ہی ایک کڑی ہے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس فلم کا مواد تیار کرنے والا شخص ”یاسر الحبیب“ مبینہ طور پر ایک فرقے کا مذہبی سکالر ہے اور ایک فرقے کے کئی سکالر اس اسلام دشمن فلم کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں اور اس کو چلانے اور دیکھنے والوں کو حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعاعنہا کی محبت و عقیدت قرار دے ہیں۔ نیز یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جو یہ فلم دیکھے گا اور پھیلائے گا، حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس سے خوش ہوں گی اور اس کی حاجات پوری کریں گی۔ اگر اس فلم کے کلپ سوشل میڈیا پر چل گئے تو پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ مملکت خداداد پاکستان کے ماضی کے فرقہ وارانہ فسادات کے زخم ابھی تک پوری طرح بھر نہیں سکے۔ سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس فرقہ وارانہ آگ کو بجھانے میں کردار ادا کیا ہے۔ اسی آگ کو پھر بھڑکانے کے لیے مغرب نے ایک نیا فتنہ تیار کیا ہے۔ حکومت پاکستان ملک میں سوشل میڈیا پر اس کے کسی بھی کلپ کو وائرل ہونے سے سختی سے روکے اور اس فلم کو بند کروا کر اسے بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…