ونڈر وومن 1984نے 100 ملین ڈالرز کمالئے

3  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن 1984ء نے دنیا بھر میں 100 ملین ڈالر ز کمالیے ہیں۔فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پیٹی جین کینز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ونڈر وومن، جس میں گال گاڈٹ، کرسٹن ونگ، پیڈرو پاسکل اور کرس پائن

نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں نے دنیا بھر میں 100 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے۔فلم کے ڈومیسٹک ڈسٹری بیوٹر جیف گولڈ سٹین اور انٹرنیشنل فلم ڈسٹری بیوشن کے صدر اینڈریو کرپس نے نئے سال کے موقع پر ونڈر وومن کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔جیف گولڈ اسٹین اور اینڈریو کرپس نے بیان میں کہا کہ وہ ونڈر وومن کی کاسٹ، ہدایت کار اور عملے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، فلم بینوں کی محبت ناقابل بیان ہے، یہ ایک سنسنی خیز تجربہ ہے۔دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی بازار سینما ہائوسز کھلے ہیں وہاں ڈیانا پرنس کی ایکشن سے بھرپور کہانی کو خوب پذیرائی بخشی گئی ہے۔بھارت میں اس فلم کو چند دن قبل ہی ریلیز کیا گیا، بھارتی اخبار کی نقاد نے اس فلم کو 2 سٹار دیے تاہم انہوں نے جین کینز کے کام کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…