2000 میں مقابلہ حسن جیتنے کے دوران کا لباس  اترنے کے قریب تھا، پریانکا چوپڑا کے اہم انکشافات

7  ‬‮نومبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ داکارہ 38 سالہ پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی کسی امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی۔پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار 27 سالہ نک جونس سے بھارت میں مسیحی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔شادی سے محض کچھ عرصہ قبل ہی دونوں میں تعلقات استوار ہوئے تھے

اور دونوں میں عمر کے فرق ہونے کی وجہ سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناکر ایسے طعنے بھی دئیے گئے تھے کہ وہ امریکا میں سیٹل ہونے کی خاطر ولایتی شخص سے شادی کر رہی ہیں۔شادی کے بعد پریانکا چوپڑا بھارت سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ شوہر کے ساتھ وہیں رہتی ہیں، تاہم وہ وقتا بوقتا بھارت آتی رہتی ہیں،شادی کے بعد وہ صرف ایک ہی بولی وڈ فلم (اسکائے از پنک) میں دکھائی دی تھیں اور اب ان کا فوکس بھارتی فلم انڈسٹری کے بجائے امریکی فلم انڈسٹری ہے۔شادی کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے معروف امریکی میگزین پیپلز کے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کیے۔پیپلز کے مطابق پریانکا چوپڑا نے پیپلز ان 10 نامی پروگرام میں اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ تو امریکی شخص سے شادی کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور نہ ہی انہیں پہلے کبھی اس طرح کا خیال آیا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔ نک جونس سے شادی کرنے کا خیال انہیں اچانک آیا اور اب شادی کے 2 سال بعد وہ ان کے ساتھ مطمئن زندگی گزار رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے پروگرام میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سال 2000 میں مقابلہ حسن جیتنے کے دوران ان کا لباس اترنے کے قریب تھا۔اداکارہ کے مطابق مس ورلڈ کے مقابلے کے

دوران جو لباس انہوں نے پہن رکھا تھا وہ ان کے جسم سے ٹیپ کی مانند چپکایا گیا تھا اور دوران تقریب وہ ٹیپ خراب ہوگئی تھی اور ان کا لباس اترنے والا تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایسا ہونے پر انہیں ایک ترکیب سوجھی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کو بھارتی نمستے کے انداز میں ملادیا اور لوگ سمجھنے لگے کہ وہ نمستے کر رہی ہیں تاہم در حقیقت انہوں نے لباس کو نیچے اترنے سے روکنے کیلئے

ایسا کیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ کیریئر میں دوسری مرتبہ انہوں نے 2018 کے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ کے دوران خراب لباس پہنا، جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے میٹ گالا پر سرخ رنگ کے لباس اور سنہری رنگ کا ہیلمٹ طرز کا جو جالا پہنا تھا، اس سے انہیں کافی پریشانی ہوئی۔پریانکا چوپڑا کے مطابق سنہری رنگ کے جالے کو اس قدر ٹائٹ بنایا گیا تھا کہ

اسے پہننے کے بعد انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور وہ درست طریقے سے سانس نہیں لی پا رہی تھیں۔انہوںنے بتایاکہ ان کی شکایت کے بعد سنہری رنگ کے جالے کو دوبارہ بنایا گیا، تاہم اس باوجود انہیں اس میں مشکل ہوئی اور وہ میٹ گالا کے رات کے کھانے کے وقت سخت ذہنی اذیت کا شکار رہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…