ڈالرسمگلنگ گرل ایان علی کی دھماکہ خیز واپسی ، بڑا اعلان کردیا

12  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)ماڈلنگ سے زیادہ ڈالرسمگلنگ کیس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل، پروڈیوسر و گلوکارہ ایان علی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ایان علی ماضی میں مختلف گانوں اور فیشن شوز میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی تھیں، تاہم انہیں 5 سال قبل 2015 میں اس وقت سب سے زیادہ شہرت ملی

جب انہیں کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے وقت گرفتار کرکے ان 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے تھے۔مذکورہ واقعے کے بعد ہی ان پرڈالرسمگلنگ گرل کا نام پڑا اور وہ کم از کم 4 ماہ تک جیل میں رہیں اور ان کا کیس ملک کا اہم ترین کیس بھی رہا۔ان پر فرد جرم عائد کرنے سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا اور وہ فروری 2017 تک مذکورہ کیس کا عدالتوں میں سامنا کرتی رہیں۔تاہم فروری میں سپریم کورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد وہ 17 فروری 2017 کو دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔ان کیخلاف سمگلنگ کیس ختم نہیں ہوا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور گزشتہ برس مارچ میں سپریم کورٹ نے ان کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی سمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک جانے والی ماڈل ایان علی گزشتہ تین سال میں سوشل میڈیا پر بھی انتہائی کم متحرک دکھائی دیں۔تاہم 11 جولائی کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگڑری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں ان کے بیک وقت7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔ماڈل و گلوکارہ نے امید کا اظہار کیا کہ ان کے مداحوں کو 5 سال بعد ان کی شوبز میں واپسی اچھی لگے گی اور ان کے گانوں کو بھی بہت پسند کیا جائے گا۔ماڈل نے گاڑیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی پسندیدہ لمبورگینی گاڑی میں مذکورہ گانوں کو سن کو یہ یقین دہانی کرنا چاہتی ہیں کہ گانوں کی میوزک اور آواز مداحوں کو محظوظ کرے گی یا نہیں۔اگرچہ ماڈل و گلوکارہ نے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے گانوں کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے گانوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…