معروف اداکارہ جھیل میں سیر کے دوران لاپتہ، ہلاکت کا خدشہ

10  جولائی  2020

لاس اینجلس (این این آئی)معروف ہولی وڈ اداکارہ 33 سالہ نایا ریویرا 8 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب ایک جھیل میں سیر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نایا ریویرا 8 جولائی کو دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دوری پر واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔غیر ملکی میڈیا نے

مقامی نشریاتی اداروں اور ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے جھیل کی سیر کرنے کے لیے کرائے پر بوٹ حاصل کی تھی اور وہ بیٹے سمیت جھیل کی سیر کو نکلی تھیں۔حکام نے بتایا کہ اداکارہ کی بوٹ کے پاس سے ایک اور بوٹ گزری جس نے بوٹ پر تنہا بچے کی موجودگی کی اطلاع دی اور جس پر ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا گیا۔اداکارہ کے بچے نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ جھیل میں نہانے کیلئے اتری تھیں تاہم جھیل میں اترنے کے بعد وہ واپس نہیں آئیں۔حکام نے تصدیق کی کہ کرائے پر حاصل کی گئی بوٹ پر اداکارہ کو دیا گیا لائف سیونگ جیکٹ بھی ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جیکٹ کے بغیر پانی میں اتریں یا حادثاتی طور پر گر گئیں۔غیر ملکی میڈیا نے اسی حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کو لاپتا ہوئے 24 گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے اور انہیں 9 جولائی کی دوپہر تک نہیں تلاش کیا گیا۔حکام نے تصدیق کی کہ گمشدہ ہونے والی خاتون اداکارہ نایا ریویرا ہی ہیں۔حکام نے اطلاع ملتے ہی 8 جولائی کی دوپہر کو ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا، تاہم رات کو یہ آپریشن روک دیا گیا تھا اور پھر 9 جولائی کی صبح کو ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔نشریاتی ادارے نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ ممکنہ طور پر ہلاک ہوچکی ہوں گی۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کو 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اداکارہ کو گہرے پانی میں بھی تلاش نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے اندازا ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ہلاک ہوچکی ہوں گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔خیال رہے کہ نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…