’’پاکستان کے 35خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری ‘‘ پہلے نمبر پر کون ، شاہد آفرید ی کے نمبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

7  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ورسٹائل اداکار عمران عباس کا پہلا نمبر ہے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ وہ پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں اس سے

متعلق خبر کا لنک بھی موجود ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نامور اداکار عمران عباس پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اداکار عماد عرفانی دوسرے اور بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری تیسرے نمبر پر ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ فہرست میں چوتھے نمبر پر اداکار و میزبان دانش تیمور ہیں، پانچویں نمبر پر عمر شہزاد، چھٹے پر شہزاد نور، ساتھویں پر ماڈل حسنین لہری، آٹھویں نمبر پر اداکار آغا علی، نوویں پر سکندر رضوی اور دسویں نمبر پر زیان ملک ہے۔پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر اداکار شہریار منور، 16ویں پر معروف اداکار میکال ذلفقار، 19ویں پر اداکار نبیل زبیری، 22ویں نمبر پر اداکار و ٹک ٹاک اسٹار نور حسن ہیں۔اس فہرست کے مطابق فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد 24ویں نمبر پر ہیں جبکہ 25ویں نمبر پر اداکار عثمان مختار، 26ویں پر اداکار فواد خان، 29 ویں پر فلم انڈسڑی کے اداکار بلال اشرف، 31ویں نمبر پر باکسر عامر خان اور 32ویں نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہیں۔اداکار زاہد احمد کا اس فہرست میں 33واں نمبر ہے جبکہ اداکار احسن خان 34ویں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 35ویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…