آخرارشد وارثی کا بجلی بل کتنا آگیا کہ وہ اپناگردہ بیچنے پر مجبور ہو گئے؟ ہوشربا بلوں نے بھارتی فلمی ستاروں کو دن میں تارے دکھا دئیے

7  جولائی  2020

کراچی (این این آئی)بھارتی اداکار ارشد واثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لیے اپنا گردہ بیچنے کا سوچ لیا ہے ۔بھارتی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ کا مشہور کردار سرکٹ ادا کرنے والے ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اْن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے۔

ارشد وارثی نے بتایا کہ جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکائونٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو 64 روپے نکالے ہیں ۔ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں التجا کی کہ ’ پلیز میری پینٹنگز خرید لیں ، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں ۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ’ اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کے لیے رکھ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پزیر ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوں میں زیادتی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جن میں تاپسی پنو، ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان، دینو موریا شامل ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈائون کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف بھارتی انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…