بہت ساری فلموں سے اس لئے ہاتھ دھوناپڑا کیونکہ۔۔۔ تاپسی پنوں نے بالی ووڈ کو بے نقاب کردیا

4  جولائی  2020

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انڈسڑی میں اقربا پروری کا رجحان پائے جانے کی وجہ سے اْنہیں بہت سی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔حال ہی میں بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ بھارتی انڈسٹری میں اقرباپروری کلچر کو ٹھہرایا جا رہا ہے

جس کے خلاف نامور فنکار آواز اٹھا رہے ہیں ، متعدد فنکاروں کے بعد اب بھارتی انڈسٹری میں باہر سے آکر اپنا کام اور نام منوانے والی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اقرباپروری  ’ نیپوٹزم‘ کی وجہ سے انہیں بھی کئی فلمیں نہیں مل سکیں۔ایک انٹرویو میں فلم ’ تھپڑ‘ کی ہیروئن تاپسی پنوں نے کہا کہ ’ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کے سبب انہیں بھی اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، وہ اس رویئے سے بہت پریشان اور دلبرداشتہ بھی ہوئی تھیں۔‘تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ ’ فلم میں کام دینے سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ آپ انڈسٹری کے اندر سے ہیں یا باہر شہر سے آئے ہیں، اگر آپ کا تعلق کسی معروف فلمی گھرنے سے ہے تو آپ پر اور ٔآپ کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اگر فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے ہیں اور آپ کا کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے تو آپ کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاتا۔‘تاپسی نے کہا کہ اگر آپ سٹار کڈز ہوں اور آپ کی پہلی فلم ریلیز کی جائے تو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ٹکٹس خرید لیتے ہیں اور سینما میں آپ کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، باہر سے آنیوالے فنکار جنہیں کوئی نہیں جانتا اْن کی فلموں کی ٹکٹس کی بکنگ پہلے سے کوئی نہیں کرواتا، انہیں شائقین سینماء میں آکر دیکھنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔32 سالہ تاپسی پنو نے کہا کہ اگر آپ باہر سے آئے ہیں اور اس انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اپنے بل بوتے پر کیا ہے ، کوئی آپ کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلانے انسان نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے یا فلانے انسان کی وجہ سے اسے اس فلم میں کام ملا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…