رابی پیرزادہ بھی ’’”ارطغرل غازی‘‘”کی حلیمہ سلطان کی خوبصورتی پر چھپ نہ رہ سکیں بول پڑیں‘‘ سابق گلوکارہ نے قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے ارطغرل کی حلیمہ سلطان سے متعلق کیا کہا؟جانئے

  پیر‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2020  |  21:13

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطانہ کا کردار ادا کرنے والی ترک ادکارہ اسرا بلیجک کی خوبصورتی پر خاموشی توڑ دی ۔ انسٹا گرام پررابی پیرزادہ کے ایک مداح نےڈرامے کی حلیمہ سلطانہ اور سابقہ گلوکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ترکی کی خوبصورت ترین لڑکی حلیمہ سلطان ہے تو اس سے کہیں زیادہ دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہمارے پاس رابی پیرزادہ ہے اور بلاشبہ رابی آپی حلیمہ سلطان سے زیادہ پیاری ہے ،حلیمہ صرف ایک اداکارہ ہے اور رابی تو اسلام کی شہزادی ہے ۔ رابی


پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورتی کوئی معیار نہیں ہے ، معیار تقوی و سیرت میں ہے ، پاکستان کی ہر لڑکی مجھے سے اور ان سے زیادہ خوبصورت ہے۔ رابی کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی جب میں ان کی طرح تھی تو ان جیسی تھی ، اب اپنے کیلئے ہوں تودعاکریں میں اپنے رب کو پسند آئوں ۔ چہرے کا نور میک میں نہیں اللہ پاک کے ذکر میں ہے ۔
 
View this post on Instagram
 

خوبصورتی کوئی معیار نہیں ہے۔ معیار تقوی و سیرت میں ہے پاکستان کی ہر لڑکی مجھ سے اور ان سے ذیادہ خوبصورت ہے میرے بھائ جب میں ان کی طرح تھی تو ان جیسی تھی۔ اب اپنے اللہ کے لیے ہوں تو دعا کریں میں اپنے رب کو پسند آئوں۔ چہرے کا نور میک اپ میں نہیں اللہ کے زکر میں ہے۔ 🕋 حَسْبُنَا اللّـٰهُ سَيُؤْتِيْنَا اللّـٰهُ مِنْ فَضْلِـهٖ وَرَسُوْلُـهٝٓ ۙﷺ ، اِنَّـآ اِلَى اللّـٰهِ رَاغِبُوْنَ ° ‏ ہمیں تو بس الله ہی کافی ھے وہ ہمیں اپنے فضل سے دے گا اور اس کا رسول ﷺ بھی اور ہم تو الله ہی کی طرف رغبت کرنے والے ہیں °

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on


موضوعات: