مہوش حیات کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ، مداحوں کی جانب سے بھرپور اظہار پسندیدگی

14  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورت آواز میں ماہ رمضان المبارک میں نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ پیش کیا۔مہوش حیات نے نعت رسول مقبول ؐ’کرم میرے آقا‘ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی۔کرم میرے آقا‘ کی شاعری محمد علی ظہوری نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی کمپوزنگ یوسف صلاح الدین نے انجام دی ہے۔نعت رسول مقبولؐپڑھنے کے بارے میں مہوش حیات نے کہا

کہ مجھے اپنا آپ رحمت سے مالا مال لگتا ہے کیونکہ میں نے اپنے دل کا حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ یہ نعت رسول مقبولؐ میرے لیے بہت خاص ہے اور امید کرتی ہوں یہ اسی طرح آپ کو چھوئے گی جس طرح اس نے مجھ پر اثر کیا ہے۔اداکارہ کی نعت رسول مقبول ؐ 2 منٹ 23 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں نبی پاک ؐ کی شان بیان کرتے ہوئے قدرت کے حسین مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اداکارہ کے نعت کے تحفے پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…