پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے

10  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا

بھی روپ دھار لیتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب فلم میلیفسنٹ میں اینجلینا جولی کے کردار سے متاثر ہوکر خود کو بھی میلیفسنٹ بنا لیا تھا، جس کے بعد وہ میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوئے۔اور اب شعیب خان نے بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں موجود ایک گانے’’دیوانی مستانی‘‘ کا روپ اپنا لیا ہے۔اس سے قبل شعیب خان نے دپیکا کی بولی وڈ میں کی گئی پہلی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں ان کے کردار کا روپ بھی اپنایا تھا۔مداحوں نے ان کی اس تصویر کو بھی بیحد پسند کیا، جبکہ شعیب کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا بھی گیا۔دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اس وقت وہ اپنی اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم’’چھپاک‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اس فلم میں وہ تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی، فلم کا پہلا ٹریلر بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…