راکھی ساونت کا نماز فجر کے حوالے سے خوبصورت پیغام ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ و رئیلیٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور سچ کہنے سے کبھی نہیں گھبراتیں۔

راکھی ساونت نے جہاں سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے طوفان مچادیا تھا۔ اور اب انہوں نے نماز فجر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں۔ تو عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاؤں گی۔عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاؤں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنا۔اس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ان کا شکریہ کرو باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…