کیا مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری نے شادی کرلی؟

23  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد

کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے بنے ہوئے نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دونوں کی گاڑی کے آگے ’’شادی شدہ‘‘ کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ شاہ ویرجعفری نے تصاویر کے ساتھ پیغام لکھا ہے کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا۔ پھر کبھی کہیں ملیں گے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہوش حیات نے شاہ ویر جعفری کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جلد ہی ملیں گے۔شاہ ویر جعفری کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصاویر پر مداح حیران ہیں۔ بعض لوگ تو برا مناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں شادی کا دعوت نامہ بھی نہیں بھیجا جب کہ کچھ لوگ دونوں کو نئی زندگی کی نیک تمناؤں سے بھی نواز رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں شاہ ویر اور مہوش کے ساتھ نامور پاکستانی گلوکار ابرارالحق بھی نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی بلکہ ہوسکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی میوزک ویڈیو میں کام کررہے ہوں جس کی تصاویر شاہ ویر نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…