دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے ماڈل و ٹی وی اسٹارشادی سے قبل دوسرے بچے کی خواہاں

13  اکتوبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر اپنے فیشن، معاشقوں و انداز کی وجہ سے یوں تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے وہ اپنے پارٹنر ریپر و گلوکار تریوس اسکاٹ سے علیحدگی کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔ابھی کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے درمیان علیحدگی کی

مکمل تصدیق بھی نہ ہوئی تھی کہ ماڈل نے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کایلی جینر کے ہاں فروری 2018 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد رواں برس جولائی میں ماڈل نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔لیکن کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کی شادی تاحال نہ ہوسکی البتہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔کایلی اور تریوس 2017 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کی ایک بچی بھی ہے-تاہم اب ایک بار پھر کایلی جینر نے بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا، ساتھ ہی ان کے مداحوں کو اس بات کی امید بھی ہوئی کہ ماڈل اور تریوس اسکاٹ کے تاحال تعلقات ہیں۔امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق حال ہی میں کایلی جینر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کھل کر بات کی اور کہا کہ بچے پیدا کرنے جیسا احساس اور کسی احساس میں نہیں۔کایلی جینر نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی بچی ابھی ایک سال کی ہے، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی بھی پیدائش ہو۔ٹی وی اسٹار نے مداح کو جواب دیا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں مزید بچوں کی پیدائش ہو، تاہم وہ فوری طور پر بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی اسٹورمی کے بہن کا نام بھی سوچ رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…