سعودی عرب کی سپرماڈل کا ہم وطن خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام

21  اگست‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)امریکا میں مقیم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل روان عبداللہ ابو زید نے امریکا میں ہی مقیم اپنی ہم وطن خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔روان عبداللہ ابو زید جو’ماڈل روز‘ کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ 8 سال سے امریکا میں مقیم ہیں اور اب وہیں کی شہری ہیں۔روان عبداللہ ابو زید متعدد عالمی فیشن ویک میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

اور وہ مہنگے اور دیدہ زیب زیر جامہ بنانے والے امریکی فیشن ’وکٹوریا سیکریٹ‘ کے ملبوسات کی تشہیر بھی کر چکی ہیں۔وکٹوریا سیکریٹ کو اپنے نیم عریاں فیشن ویک کی وجہ سے تنازعات کا سامنا رہتا ہے، علاوہ ازیں اس فیشن برانڈ پر خاص جسامت اور رنگت رکھنے والی خواتین کو مواقع فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔روان عبداللہ ابو زید اس وقت نہ صرف ’وکٹوریا سیکریٹ‘ بلکہ امریکی فیشن برانڈ ’گیس‘ اور آسٹریلوی جیولری برانڈ ’سوارو فسکی‘ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں وہ دیگر برانڈز کی تشہیر سمیت امریکا و یورپ بھر میں ہونے والے فیشن ویک میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی ہیں۔سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق روان عبداللہ ابو زید نے امریکی سپریم کورٹ میں ہم وطن سماجی رہنما خاتون دناہ المایوف پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف 50 لاکھ امریکی ڈالر کی ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔سپر ماڈل روز نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ نام نہاد سماجی رہنما اور خود کو انسانی حقوق کی علمبردار کہنے والی دناہ المایوف انہیں سعودی عرب کے خلاف باتیں نہ کرنے یا اس کی مذمت نہ کرنے کی وجہ سے ہراساں کر رہی ہیں۔روان عبداللہ ابو زید کے مطابق سماجی رہنما ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی جھوٹی مہم چلاتی رہی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والی تنظیموں کو ان کے ساتھ کام سے روکنے کی کوشش کرتی آ رہی ہیں۔سعودی نڑاد سپر ماڈل کے مطابق انسانی حقوق کی علمبردار نے ان پر الزام عائد کیا کہ ماڈل سعودی عرب میں خواتین پر ظلم اور تشدد میں ملوث رہی ہیں اور بعد ازاں امریکا منتقل ہوئیں۔سپر ماڈل نے سماجی رہنما دناہ المایوف نے ان کے خلاف امریکا میں بھی غلط افواہیں پھیلائیں اور ان پر الزام لگاتی رہی ہیں کہ ماڈل ٹیکس بھی ادا نہیں کرتیں۔سعودی عرب نژاد ماڈل

نے امریکی عدالت میں جمع کرائے دستاویزات میں دعویٰ کیا ہے کہ دناہ المایوف کی جانب سے اداروں کو منع کئے جانے کے بعد انہیں کئی منصوبوں سے ہاتھ دھونا پڑا، جس وجہ سے انہیں مالی نقصان بھی پہنچا۔سعودی عرب نژاد ماڈل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں سماجی رہنما سے 50 لاکھ امریکی ڈالر دلوائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…