مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن اور استحکام پیدا نہیں ہوسکتا،چودھری سلیم باجوہ

19  اگست‬‮  2019

خالق نگر(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازچودھری سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حقوق کو سلامتی کونسل نے بھی تسلیم کر لیا ہے ،کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کا بنیادی حق سلب نہیں کرسکتا،کشمیری عوام کی برسوں سے جاری پرامن تحریک صرف حق خود ارادیت کیلئے ہے ، چودھری سلیم باجوہ نے مزیدکہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن اور استحکام پیدا نہیں ہوسکتا، عالمی برادری کشمیری عوام کی آزادی اور

خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔معروف فلمسازکا مزیدکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ایک ہی اقدام سے پوری دنیاکواپنامکروہ چہرہ دکھاکر گزشتہ 72سال سے کشمیرپرپاکستان کے موقف کی تائیدکردی ہے ،بھارت کشمیر پرغیر قانونی اور ظلم و جبر سے قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس میں اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیرپربحث ہوناپوری قوم کی عظیم جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم بند کرے پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیر یوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…