پریانکا چوپڑا قرآن مجید کی کون سی آیت والا لاکٹ ہر وقت اپنےگلے میں پہن کر رکھتی ہیں؟بالی ووڈ اداکارہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

17  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی فلم ”بے واچ“ کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا ہےکہ ان کے والد اشوک چوپڑا نے انہیں گلے میں پہننے کیلئے ایک چین دی تھی جس میں لگے لاکٹ میں آیت الکرسی لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں یہ چین اس لئے دی تھی تاکہ وہ بری طاقتوں سے بچی رہیں۔

اس موقع پر انہوں نے وہ چین بھی دکھائی جس میں آیت الکرسی والا لاکٹ موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی دیگر کئی اور لاکٹ بھی لگے ہیں۔دریں اثناامریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔اور اب پریانکا چوپڑا کے ایسے بیانات پر اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور بولی وڈ اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔امریکی نشریاتی ادارے میں لکھے گئے اپنے مضمون میں مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کو احساس دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی خیر سگالی کی سفیر ہیں اور انہیں امن پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو امریکا میں منتقل ہوجانے کے بعد تبدیل ہوجانا چاہیے تھا اور انہیں کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرتے وقت ایک بھارتی نہیں بلکہ ایک امریکی اور عالمی شخصیت کے طور پر بات کرنی چاہیے۔

پاکستانی اداکارہ کے مطابق انہیں اندازا ہے کہ ایک معروف شخصیت ہونے کے ناطے کچھ افراد پر کتنا دباؤ ہوتا ہے اور وہ خود بھی ماضی میں کچھ باتوں کی وجہ سے مشکل میں پڑ چکی ہیں۔مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے بیان کو عام بھارتیوں کے خیالات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے امریکا میں بیٹھ کر عام بھارتی افراد کی زبان بولی۔’لوڈ ویڈنگ‘ اداکارہ نے پریانکا چوپڑا کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہیے۔

مہوش حیات نے اپنی تحریر میں بولی وڈ فلموں کے موضوعات کو بھی چھیڑا اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ پاکستانی فلموں میں بھی انسانیت اور امن کے موضوعات کو فوکس نہیں کیا جاتا۔’چھلاوا‘ ہیروئن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کو امن اور انسانیت جیسے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیے اور ایسے کئی موضوعات ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے اور وہ ایسے موضوعات پر پریانکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بھی تیار ہوں گی۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بولی وڈ کو دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے والے موضوعات کو چھوڑ کر دوسرے موضوعات پر کام کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…