اداکار زاہد احمد ایک کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننے لگے

17  جولائی  2019

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار زاہد احمد ایک کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بنتے جارہے ہیں اور اب اداکار کا ایک اور نیا ڈرامہ شروع ہوچکا ہے جس کی کہانی نہایت سنجیدہ ہے۔’’میں نہ جانوں‘‘ نامی ڈرامے میں زاہد احمد ایک سابق ایئر فورس پائیلٹ کا کردار نبھاتے

نظرآئینگے۔ جو اپنی بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں اور اداکار کے مطابق یہی انکے کردار کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔زاہد احمد کا کہناہے کہ میرےلئے ایک اداکار اپنی آنکھوں سے سب سے زیادہ کردار کے جذبات کو بیان کرسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی آنکھیں ہی آپ سے لے لی گئی ہوں، تو یقیناً یہ کام خاصہ مشکل ہوگا۔اس ڈرامے کی پروڈکشن عدنان صدیقی اور اختر حسین کررہے ہیں جبکہ اس کی کہانی نورا مخدوم نے تحریر کی ہے۔عدنان صدیقی نے حال ہی میں اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔’’میں نہ جانوں‘‘ کی ہدایات فرقان خان دے رہے ہیں، جن کے حوالے سے زاہد کا کہنا تھا کہ وہ ایک نوجوان اور پرجوش ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں بیحد مزاح آرہا ہے۔زاہد احمد کے ساتھ اس ڈرامے میں صنم جنگ کام کرتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ زاہد اور صنم’’الوداع‘‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جو بیحد مقبول ہوا تھا، یہ ڈرامہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا اور اس کے بعد سے صنم کسی دوسرے ڈرامے کا حصہ نہیں بنی۔صنم جنگ ’’میں نہ جانوں‘‘کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے جارہی ہیں اور زاہد احمد کے مطابق یہ اس ڈرامے کا سب سے اہم بات ہے۔زاہد احمد کا ساتھی اداکارہ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں بیحد پرجوش ہوں اور اس بار ناظرین کو اسکرینز پر کچھ مختلف دیکھنے کو ملے گا۔’’میں نہ جانوں‘‘ کی نشریات 16جولائی سے جاری ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…