سلمان خان کی فلم ’’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا

12  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ ہیرو سلمان خان یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔اطلاعات ہیں کہ سلمان خان تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرو ’رادھے‘ بنیں گے۔2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی رومانٹک بلاک بسٹر فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔

’’تیرے نام‘‘ کے ہدایت کار ستیش کشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنایا جائے۔رپورٹ کے مطابق ستیش کشک اور سلمان خان آنے والی فلم ’کاغذ‘ کو مل کر بنا رہے ہیں جس میں منال ٹھاکر اور پنکج ترپاتھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔’کاغذ‘ کی ہدایات ستیش کشک دے رہے ہیں، تاہم اسے پروڈیوس سلمان خان کر رہے ہیں۔اسی فلم کے حوالے سے بات کرنے کے دوران ستیش کشک نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں وہ اپنی کامیاب فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنا سکتے ہیں۔ستیش کشک کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ مداح بھی چاہتے ہیں کہ سلمان خان ایک بار پھر ’رادھے‘ کے روپ میں دکھائیں دیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں اس پر سوچا جا سکتا ہے۔اگرچہ ستیش کشک نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنائیں گے یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے فلم کے حوالے سے بات کیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کا سیکوئل بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان نے بھی واضح طور پر ’تیرے نام‘ کے سیکوئل بنانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…